اوباش شخص کو خاتون پولیو ورکر کو ہراساں کرنا مہنگا پڑگیا،گنجا کرکے پولیس کے حوالے

ویب ڈیسک  منگل 22 ستمبر 2020
خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی سر اور مونچھیں مونڈھ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔(فوٹو، فائل)

خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی سر اور مونچھیں مونڈھ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔(فوٹو، فائل)

 راولپنڈی: خاتون پولیو ورکر سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے  شخص کا سر مونڈھ کر شہریوں نے پولیس والوں کے حوالے کردیا۔  

پولیو ورکر کا کہنا ہے کہ وہ تھانہ جاتلی کے علاقے میں  ڈیوٹی پر تھی کہ رکشہ ڈرائیور عرفان عرف فانی نے نازیبا  الفاظ کہے اور زدوکوب کرنے کی کوشش کی۔ خاتون پولیو ورکر کو سرعام کھینچتے اور مارتے دیکھ کر راہ گیروں و اہلیان علاقہ نے ملزم کو قابو کرلیا ۔

اہلیان علاقہ نے خاتون کو زدوکوب اور ہراساں کرنے والے ملزم کو  قابو کرلیا اور گنجا کرکے مونچھیں بھی کاٹ دیں۔  شہریوں ںے خوب درگت بنانے کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پولیو ورکر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔