اسرائیل سے معاہدہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلیے کیا ہے، بحرین

ویب ڈیسک  منگل 22 ستمبر 2020
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں، بحرین (فوٹو: فائل)

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں، بحرین (فوٹو: فائل)

منامہ: بحرین کے فرمانروا حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے کہا ہے کہ اسرائیل سے معاہدہ کا واحد مقصد مشرق وسطیٰ میں قیام امن ہے اور اسے کسی ملک، ادارے یا طاقت کے خلاف نہیں سمجھا جائے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین کے فرمانروا حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے کابینہ سے خطاب میں کہا ہے کہ تحمل اور اشتراک بحرین کی حقیقی شناخت ہے۔ بحرین اپنے ہمسائیوں کے ساتھ محبت اور رواداری کے ساتھ خوشگوار کا تعلقات کا خواہش مند ہے۔

فرمانروا حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے مزید کہا کہ بحرین، فلسطین کے عرب امن عمل 2002 کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ہم نے بھی اسرائیل سے معاہدہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور استحکام کے لیے کیا ہے جو کسی ملک، طاقت کے خلاف نہیں ہیں بلکہ ہر کسی کے مفاد میں ہے۔

یہ خبر پڑھیں : بحرین اور اسرائیل سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامند ہوگئے

واضح رہے کہ بحرین اور متحدہ عرب امارات نے رواں ماہ اسرائیل سے سفارتی و تجارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے پر دستخط امریکا میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔