ملکی سالمیت کیخلاف کسی بھی خطرے کا مؤثرجواب دینے کیلئے تیارہیں، آرمی چیف

ویب ڈیسک  منگل 22 ستمبر 2020
آرمی چیف نے جدید جنگی چیلنجز سے متعلق جوانوں کی اعلیٰ تربیت کے معیار کو بھی سراہا، آئی ایس پی آر (فوٹو، فائل)

آرمی چیف نے جدید جنگی چیلنجز سے متعلق جوانوں کی اعلیٰ تربیت کے معیار کو بھی سراہا، آئی ایس پی آر (فوٹو، فائل)

 راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، خود مختاری اور سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے کا مؤثر جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کے قریب فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چینی ساختہ ٹینک وی ٹی 4 کے جنگی مہارت کا مشاہدہ کیا اورٹینک کی جنگی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج خطے میں ابھرتے ہوئے چیلنجز اور خطرات سے آگاہ ہے، ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کی طرف پوری طرح توجہ مرکوز ہے، پاکستان کی سلامتی، خود مختاری اور سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے کا مؤثر جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطاب ق آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورآپریشنل تیاریوں کوسراہا، جدید جنگی چیلنجزسےمتعلق جوانوں کی اعلیٰ تربیت  کےمعیارکوبھی سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔