فلڈ لائٹس کے باوجود سیکنڈ الیون ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ دن کی روشنی میں کرانے کا فیصلہ

محمد یوسف انجم  بدھ 23 ستمبر 2020
پہلا میچ صبح 9 بجے اور دوسرا دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوا کرے گا، ذرائع۔ فوٹو : فائل

پہلا میچ صبح 9 بجے اور دوسرا دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوا کرے گا، ذرائع۔ فوٹو : فائل

 لاہور: فلڈ لائٹس سہولت کے باوجود سیکنڈ الیون ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچز دن کی روشنی میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور میں فلڈ لائٹس کی سہولت کے باوجود یکم اکتوبر سے شیڈول سکینڈ الیون ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کےمیچز دن کی روشنی میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  پہلا میچ صبح 9 بجے اور دوسرا دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوا کرے گا، 6 صوبائی ٹیموں کے پریکٹس سیشینز کا آج سے آغاز ہورہاہے۔ ہائی پرفارمنس سینٹر کے ثقلین مشتاق اور گرانٹ بریڈ برن کوچز کو آج کوویڈ ایس او پیز پر بریفنگ بھی دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔