- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کیلئے3 ارب 88 کروڑروپے کی منظوری
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 3 ارب 8 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کے لئے 3.8 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی ہے، ملازمین کو رواں مالی سال کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی ہو گی۔ مشیر خزانہ نے ہدایت جاری کی کہ ریٹائرمنٹ پلان کے تحت ملازمین کے بقایاجات کی تفصیلات اور اسٹیل ملز کی ادائیگیوں سے متعلق رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت ٹیکسٹائل مصنوعات سے ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی بھی منظوری دے دی،جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کے اخراجات کیلئے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظور کرلی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔