- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
مصباح الحق کی تاحال صوبائی ٹیموں کے نئے کوچز سے ملاقات نہ ہوسکی
لاہور: چیف سیلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کو تاحال صوبائی ٹیموں کے نئے کوچز سے ملاقات کا موقع نہیں مل سکا۔
اب ملتان میں 30 ستمبر سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے موقع پر سلیکٹرز کی بیٹھک ہوسکے گی یا پھر زوم پر میٹنگ کسی بھی وقت پلان کی جائے گی، کوویڈ ایس اوپیز کی وجہ سے صوبائی ٹیموں کے تمام کوچز بائیو ببل کا حصہ ہیں تاہم چیف سلیکٹر کو اس ببل کا حصہ بننے کےلیے دو کورونا ٹیسٹ کرانا ہوں گے اور رپورٹ منفی آنے پر وہ سلیکشن ٹیم سے مل سکیں گے۔
پی سی بی نے صوبائی ٹیموں کے کوچز کی تقرری کا اعلان اس وقت کیا تھا جب مصباح الحق انگلینڈ میں تھے، یہ کوچز مصباح الحق کی سلیکشن کمیٹی کا بھی حصہ ہیں، وطن واپسی کے بعد مصباح الحق کی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان سے تو کوچز کی سلیکشن پر بات چیت ہوئی تھی تاہم ابھی تک باسط علی، فیصل اقبال، محمدوسیم، شاہد انور، عبدالرحمٰن اور عبدالرزاق سے باقاعدہ میٹنگ نہیں ہوپائی۔ ایک دو کوچز سے راہ چلتے ان کی سلام دعا ضرور ہوئی ہے تاہم سب کے ساتھ باقاعدہ میٹنگ نہیں ہوسکی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔