چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ 28 ستمبر کو پاکستان آئیں گے

ویب ڈیسک  بدھ 23 ستمبر 2020
وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد / کابل: سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا دورہ  پاکستان طے پاگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی، جس کے  بعد اب چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل کا دورہ  پاکستان طے پا گیا ہے، اور وہ شیڈول کے مطابق 28 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم کا چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ کو فون

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی اعلی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے  ملاقاتیں ہوں گی، اور ان ملاقاتوں میں جاری افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا، پاک افغان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر بھی بات ہوگی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔