- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
فلم کی شوٹنگ کے دوران کورونا میں مبتلا بھارتی اداکارہ ہلاک
ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ اشلاتا وبگاؤنکر فلم کی شوٹنگ کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے چار روز بعد ہلاک ہو گئیں۔
بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ’زنجیر‘ میں لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی سوتیلی ماں کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اشلاتا وبگاؤنکر کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئیں۔
79 سالہ اشلاتا رواں ماہ مراٹھی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اس دوران اُن کی طبیعت ناساز ہو گئی، ڈاکٹروں کی ہدایت پر ٹیسٹ کروانے پر اداکارہ کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔؛ بعد ازاں شوٹنگ کے موقع پر موجود عملے کے 20 سے زائد افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔
اداکارہ طبیعت خراب ہونے کے باعث گزشتہ چار روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم وہ مہلک بیماری کو شکست دینے میں کامیاب نہ ہوسکیں اور جان کی بازی ہار گئیں۔
اداکارہ رینوکا شہانے نے اداکارہ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ آج کا دن ہم سب کے لئے مایوس کن ہے کیوں کہ کورونا نے ایک اور حسین زندگی کا خاتمہ کردیا ہے، اشلاتا دوسروں کے لئے درد اور محبت کرنے والی خاتون تھیں۔
واضح رہے کہ اشلاتا وبگاؤنکر فلمی کیریئر میں اب تک زنجیر، کولی ، نمک حرام اور وہ ساتھ دن سمیت کئی فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔