بھارت ؛ لفٹ میں بارش کا پانی بھر جانے سے فلیٹ کے چوکیدار ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 23 ستمبر 2020
ریسکیو اہلکاروں نے لفٹ کھولی تو دونوں لاشیں پانی میں ڈوبی ہوئی تھیں، فوٹو : فائل

ریسکیو اہلکاروں نے لفٹ کھولی تو دونوں لاشیں پانی میں ڈوبی ہوئی تھیں، فوٹو : فائل

 ممبئی: طوفانی بارش کے دوران ایک فلیٹ کے دو گارڈز پانی کی موٹر بند کرنے میزنائن سے زیر زمین منزل پر پہنچنے جہاں لفٹ خراب ہوگئی اور لفٹ میں پانی بھر جانے کی وجہ سے دونوں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ شہر کے مرکز میں واقع ایک فلیٹ کے دو گارڈز بھی لفٹ میں بند ہوگئے جس میں پانی بھر گیا اور دونوں محافظ پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈز میزنائن سے بیسمنٹ میں پانی کی موٹر بند کرنے گئے جہاں ہر طرف بارش کا پانی تھا اور بدقسمتی سے لفٹ خراب ہوگئی۔ گارڈز مدد کے لیے ایمرجنسی بٹن دباتے رہے لیکن ساری کوششیں بے کار گئیں۔

ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے امدادی کام کا آغاز کرتے ہوئے پانی میں ڈوبی لفٹ کے دروازوں کو کھولا تو اندر سے دونوں چوکیدار کی لاشیں برآمد ہوئیں جن کی شناخت 32 سالہ ضمیر احمد اور 37 سالہ شہزاد میمن کے ناموں سے ہوئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔