مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں مزید ایک کشمیری نوجوان شہید

ویب ڈیسک  جمعرات 24 ستمبر 2020
سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، کشمیر میڈیا سروس۔ فوٹو: فائل

سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، کشمیر میڈیا سروس۔ فوٹو: فائل

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا جب کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام، گاندربل، کپواڑا، بارہ مولہ، باندی پورہ، اننت ناگ، شوپیاں، کلگام، کشتوار، راجوڑی، پونچھ اور  سمیر سمیت دیگر اضلاع میں بھی قابض افواج کی جانب سے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے لیکر اب تک قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون اور 5 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں جب کہ گزشتہ ماہ بھارتی افواج کی ریاستی دہشتگردی میں 20 کشمیری شہید ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔