106 آئٹمز کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کی شرط ختم

ویب ڈیسک  جمعرات 24 ستمبر 2020
کیش مارجن ختم کرنے کا مقصد انڈسٹری کو کورونا کے اثرات سے نکلنے میں مدد فراہم کرنا ہے، اسٹیٹ بینک(فوٹو، فائل)

کیش مارجن ختم کرنے کا مقصد انڈسٹری کو کورونا کے اثرات سے نکلنے میں مدد فراہم کرنا ہے، اسٹیٹ بینک(فوٹو، فائل)

کراچی: اسٹیٹ بینک نے 106 آئٹمز پر 100 فیصد کیس مارجن ختم کردیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 106 آئٹمز کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کی شرط ختم کردی گئی ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق صنعتوں کے خام مال پر کیش مارجن ختم کرنے کا مقصد انڈسٹری کو کرونا کے اثرات سے نکلنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔