- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 8 کروڑ 48 لاکھ تک جا پہنچی
اسلام آباد: ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 8 کروڑ 48 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2020 کے اختتام تک ملک بھر میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 8 کروڑ 27 لاکھ 60 ہزار سے زائد ریکارڈ تھی تاہم اگست 2020 کے اختتام پر تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں 20 لاکھ 50 ہزار کا نمایاں اضافہ ہوا، اس طرح ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 8 کروڑ 48 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی 2020 کے مقابلے میں اگست 2020 کے دوران ساڑھے 9 لاکھ موبائل فون صارفین کا اضافہ ہوا، جولائی 2020 کے اختتام پر موبائل فون صارفین کی تعداد 16 کروڑ 80 لاکھ سے زائد تھی جو اگست 2020 کے اختتام پر 168.97 ملین تک بڑھ گئی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق جولائی 2020 میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروس (این جی ایم ایس) کی شرح 39.25 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اگست 2020 کے اختتام پر این جی ایم ایس کی شرح 40.95 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔