علی ظفر نے ماضی کی یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

ویب ڈیسک  جمعرات 24 ستمبر 2020
علی ظفر نے بچپن سے لے کر اب تک کامیابی کے سفر کو چند تصاویر کے ذریعے تازہ کرنے کی کوشش کی ہے (فوٹو: فائل)

علی ظفر نے بچپن سے لے کر اب تک کامیابی کے سفر کو چند تصاویر کے ذریعے تازہ کرنے کی کوشش کی ہے (فوٹو: فائل)

 کراچی: گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنے ماضی کی کچھ حسین یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

اداکار و گلوکار علی ظفر نے انسٹا گرام پر کچھ حسین یادگار تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے بچپن سے لے کر اب تک کامیابی حاصل کرنے کے طویل سفر کی یادوں کو تازہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

پہلی تصویر علی ظفر کے بچپن کی ہے جس میں وہ کسی باغ میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ  شاید میں اُس وقت تین سال کا تھا اور یہ تصویر میرے والد صاحب نے کھینچی تھی۔

دوسری تصویر میں علی ظفر روایتی چائنیز سوٹ زیب تن کیے ہوئے ہیں جس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ میں فینسی ڈریس کے مقابلے میں چائنیز سوٹ پہنا ہوا ہوں کیوں کہ انہیں لگتا تھا کہ میں چائنیز لوگوں سے مشابہت رکھتا ہوں۔

ایک یادگار تصویر میں علی ظفر لاہور کے نجی ہوٹل میں ایک خاتون کی مصوری کرتے نظر آرہے ہیں۔ تصویر پر انہوں نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنا میوزک اور ویڈیو البم بنانے کا خواب پورا کرنے کے لیے کالج کے بعد ایک ہوٹل میں دیر رات تک مصوری کرکے پیسے جمع کرتا تھا۔

ایک تصویر میں علی ظفر مقابلہ مصوری میں ٹرافی کے ساتھ بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

ایک تصویر کے ساتھ گلوکار نے موزک بینڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہمارے پروزیک بینڈ کے پہلے فوٹو شوٹ کی تصویر ہے۔ کیوں کہ ہم لوگ راک اسٹار بننا چاہتے تھے اور اس وجہ سے ہم دن رات پریکٹس کرتے رہتے تھے۔

ایک تصویر میں علی ظفر نے بتایا کہ یہ میرے سب سے پہلے فوٹو شوٹ کی تصویر ہے۔

علی ظفر نے اپنی اہلیہ کے ساتھ پرانی تصویر بھی شیئر کی جس کے بارے میں انہوں نے کچھ یوں بیان کیا کہ یہ تصویر 2001ء میں لی گئی لندن کے ہائیڈ پارک کی ہے کیوں کہ مجھے اسکول کی جانب سے اسکاٹ لینڈ میں ایک پروجیکٹ کے لیے منتخب کیا گیا تھا لیکن میں وہاں جانے سے قبل لندن دیکھنے کے لیے رک گیا اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ وقت گزارا۔

علی ظفر شیئر کردہ تصویر میں بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کے ساتھ مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ جس پر انہوں نے یہ لکھا کہ یہ تصویر فلم ’میرے برادر کی دلہن‘ کی شوٹنگ کے دوران کی ہے جہاں میری سالگرہ منعقد کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔