بائیکو پٹرولیم کے سالانہ مجموعی منافع میں 48 فیصد اضافہ

بزنس رپورٹر  جمعـء 25 ستمبر 2020
بائیکو اپنی جامع حکمت عملی کے ذریعے اپنی فروخت کو صرف5فیصد تک کم کرنے میں کامیاب رہی۔ فوٹو: فائل

بائیکو اپنی جامع حکمت عملی کے ذریعے اپنی فروخت کو صرف5فیصد تک کم کرنے میں کامیاب رہی۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ (بی پی پی ایل) نے جمعرات کو30 جون 2020 کوختم ہونے والی مالی سال کیلیے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

رواں سال خام تیل کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کے باوجود بائیکو اپنی جامع حکمت عملی کے ذریعے اپنی فروخت کو صرف5فیصد تک کم کرنے میں کامیاب رہی جو گزشتہ سال کی 252 بلین روپے کے مقابلے میں 239 بلین روپے رہی۔

کارگو کے اخراجات میں بہتری کی بدولت کمپنی کے مجموعی منافع میں 48 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال 1.96 بلین روپے کے مقابلے میں 2.9 بلین روپے رہا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔