بلوچستان ؛ کوہلو میں لیویز کی کارروائی، بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 25 ستمبر 2020
کارروائی میں 7 ریموٹ کنٹرول بم، 4 رائفل، 1400 راوٴنڈز، 2 اینٹی ٹینک مائن، 4 ٹائم بم برآمد ہوئے، لیویز. فوٹو: فائل

کارروائی میں 7 ریموٹ کنٹرول بم، 4 رائفل، 1400 راوٴنڈز، 2 اینٹی ٹینک مائن، 4 ٹائم بم برآمد ہوئے، لیویز. فوٹو: فائل

کوئٹہ: کوہلو میں لیویز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کوہلو نصیراللہ شیخ کے مطابق لیویز فورس کی تالاب کے علاقے میں کارروائی کے دوران تخریب کاروں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا جو کہ بھارتی اور روسی ساختہ ہے۔

لیویز کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ میں 7 ریموٹ کنٹرول بم، 4 رائفل، 1400 راوٴنڈز، 2 اینٹی ٹینک مائن، 4 ٹائم بم، 10 اینٹی پرسن بم ،8 ہینڈ گرنیڈ، 82 مارٹر گولے  اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔