کورونا وائرس نے آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان شیڈول واحد ٹیسٹ بھی نگل لیا

محمد یوسف انجم  جمعـء 25 ستمبر 2020
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ ملتوی کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ ملتوی کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

 لاہور: آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان شیڈول واحد ٹیسٹ بھی کورونا وائرس کے باعث ختم کردیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے یہ ٹیسٹ ملتوی کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے، نومبر میں اس ٹیسٹ میچ کی میزبانی پرتھ نے کرنی تھی تاہم کوویڈ کی وجہ سے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور اس کی تیاری کے لیے ویسٹ انڈیز کے خلاف مختصر دورانیے کی سیریز بھی ملتوی ہوچکی ہیں۔

کرکٹ کے ساتھ دوسری کھیلوں کی سرگرمیاں بھی کوویڈ کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔ اب آسٹریلیا میں کورونا کی نئی لہر کے بعد بھارت کے خلاف سیریز پر بھی سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا ہر حال میں بھارت کے ساتھ سیریز کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔