کاون کے بعد سوزی اور ببلو بھی پاکستان چھوڑ دیں گے

ویب ڈیسک  جمعـء 25 ستمبر 2020
اسلام آباد چڑیا گھر کے ریچھ سوزی اور ببلو کو بھی بیرون ملک منتقل کیا جارہا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

اسلام آباد چڑیا گھر کے ریچھ سوزی اور ببلو کو بھی بیرون ملک منتقل کیا جارہا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

 اسلام آباد: چڑیا گھر سے کاون ہاتھی کے بعد سوزی اور ببلو ریچھوں کو بھی بیرون ملک منتقلی کی تیاری کرلی گئی ہے۔

جمعے کو اسلام آبادہائیکورٹ میں چڑیا گھر کے جانوروں کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے کہا کہ کاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی کی تیاری کرلی گئی ہے۔ شرم سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمیں ریچھوں کو بھی بیرون ملک منتقل کرنا پڑے گا۔

چیئرمین وائلڈ لائف کے اس بیان پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ شرم کی کوئی بات نہیں جانوروں کو وہیں رکھا جائے جو جگہ ان کے لیے موزوں ہے۔

یہ خبر بھی دیکھیے: کرپشن اتنی بڑھ گئی کہ جانوروں کا کھانا چوری ہورہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

دوسری جانب ماہرین نےریچھوں کو بلغاریہ اور اردن منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں نے ریچھوں کو رکھنے سے انکار کردیا ہے۔ جس کے بعد سوزی اور ببلو ریچھوں کو بھی بیرون ملک منتقل کیا جائے گا۔

عدالت نے جانوروں کی منتقلی کے بارے میں ماہر ڈاکٹر عامر خلیل کی رائے لینے کے انہیں پیر کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔