محکمہ کالجز سندھ کی داخلہ پالیسی، 52 ہزارطلبا سرکاری کالجزمیں داخلے سے محروم

ویب ڈیسک  جمعـء 25 ستمبر 2020
 پالیسی کے تحت کہیں طلبہ اور کہیں طالبات کے لئے نشستیں کم کی گئی ہیں۔ فوٹو:فائل

پالیسی کے تحت کہیں طلبہ اور کہیں طالبات کے لئے نشستیں کم کی گئی ہیں۔ فوٹو:فائل

کراچی: محکمہ کالجز سندھ نے داخلہ پالیسی جاری کردی، 52 ہزار سے زائد طلبہ سرکاری کالجز میں داخلہ نہیں لے سکیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ کالجز سندھ کی داخلہ پالیسی جاری کردی گئی ہے، جس کے تحت کراچی سے میٹرک پاس کرنے والے طلبہ کی تعداد زیادہ ہے اور گیارہویں جماعت میں داخلے کے نشستیں کم کردی گئی ہیں، جس کے بعد 52 ہزار سے زائد طلبہ سرکاری کالجز میں داخلہ نہیں لے سکیں گے۔

سینٹرالائز داخلہ پالیسی کے تحت ایک سو 68 میل، فی میل کالجز میں داخلوں کا آغاز 26 ستمبر سے ہوگا، جب کہ محکمہ کالجز سندھ کی جانب سے جاری کردہ داخلہ پالیسی نے طلبا کو پریشان کر دیا، میٹرک بورڈ کراچی سے ایک لاکھ 68 ہزار 880 طلبہ کامیاب قرار دیئے گئے ہیں جب کہ محکمہ کالجز نے ایک لاکھ 16 ہزار 340 نشستیں مختص کی ہیں، پالیسی کے تحت کہیں طلبہ اور کہیں طالبات کے لئے نشستیں کم کی گئی ہیں۔

داخلہ پالیسی میں گیارہویں جماعت کے لیے کراچی کے 54 ہزار 810 طلبہ اور 61 ہزار 530 طالبات کے لئے نشستیں رکھی گئی ہیں، پری میڈیکل میں لڑکوں کے لیے 5 ہزار 490 جب کہ طالبات کے لئے 17 ہزار 6 سو 35  نشستیں مختص کی گئی ہیں، اسی طرح پری انجینیئرنگ میں طالبات کے لیے 8 ہزار 4 سو 65 جب کہ لڑکوں کے لئے  20 ہزار 940 نشستیں مختص کی گئیں۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔