شہباز شریف اپنے کرتوتوں کی وجہ سے احتساب کے شکنجے میں ہیں، شہباز گل

ویب ڈیسک  جمعـء 25 ستمبر 2020
گلگت الیکشنز میں بھی (ن) لیگ کو منہ کی کھانی پڑے گی، معاون خصوصی وزیراعظم

گلگت الیکشنز میں بھی (ن) لیگ کو منہ کی کھانی پڑے گی، معاون خصوصی وزیراعظم

اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ چھوٹے میاں اپنے کرتوتوں کی وجہ سے احتساب کے شکنجے میں ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ (ن) لیگی درباری میڈیا پر آکر ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں، 2018  میں آر ٹی ایس نہیں آپ کا مردہ بیانیا بیٹھا تھا جب کہ گلگت الیکشنز میں بھی آپکو منہ کی کھانی پڑے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ عمران گلگت الیکشن کی وجہ سےشہباز شریف کو گرفتارکروانا چاہتے ہیں، ن لیگ

شہباز گل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف گلگت الیکشنز کے پیچھے چھپ کر احتساب سے بچنا چاہتے ہیں، جعلی شیر احتساب کا سامنا کرنے کے بجائے حیلے بہانوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ قانون کو اپنی جیب میں سمجھنے والے اصل احتساب سے خائف ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔