- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
عوامی مفاد سے متعلق قانون سازی میں دیگر پارٹیوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی مفاد سے متعلق قانون سازی کے عمل میں دیگر پارلیمانی پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات جس میں عوامی فلاح و بہبود اور عوامی مفادات کے تحفظ کے حوالے سے زیر غور قانون سازی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کے تحت عوام کے حقوق کے تحفظ اور فراہمی میں پارلیمنٹ کا اہم ترین کردار ہے، موجودہ قوانین میں اصلاحات و ترامیم کے لیے حکومتی اراکین بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے جب کہ عوامی مفاد سے متعلق قانون سازی کے عمل میں دیگر پارلیمانی پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات۔
قومی اسمبلی میں عوامی فلاح و بہبود اور عوامی مفادات کے تحفظ کے حوالے سے زیر غور قانون سازی اورمختلف اقدامات کے حوالے سے گفتگو۔@ImranKhanPTI @AsadQaiserPTI pic.twitter.com/bXE16TQzeC
— PTI (@PTIofficial) September 25, 2020
دوسری جانب وزیراعظم سے صوبائی وزیر برائے تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، سیلاب سے متاثرہ علاقوں بشمول نصیر آباد میں بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، میگا ترقیاتی منصوبوں، سکلیجی ڈیم پر پیشرفت اور پارٹی کے حوالے سے امور پر بھی غور کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔