گلگت میں بچوں سے زیادتی کیس کا صرف ایک ماہ میں فیصلہ؛ 2 مجرموں کو سزائے موت

ویب ڈیسک  جمعـء 25 ستمبر 2020
مجرموں کو  10، 10 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم . فوٹو:فائل

مجرموں کو 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم . فوٹو:فائل

گلگت: انسداد دہشت گردی عدالت نے اسکردو میں بچوں کے ساتھ زیادتی کیس کا صرف ایک ماہ میں فیصلہ سناتے ہوئے 2 مجرموں کو سزائے موت اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔

گلگت میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اسکردو میں بچوں کے ساتھ زیادتی کیس میں بڑا فیصلہ سنا دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمود الحسن نے ایک ماہ کے اندر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے 2 مجرموں کو سزائے موت اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ جب کہ ایک ملزم مبارک کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔

کیس میں سزا پانے والے مجرموں میں مظفر عباس، تجمل حسین اور مبارک شامل ہیں، مجرموں سے 9 عدد غیر اخلاقی وڈیوز بھی برآمد ہوئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔