فضل الرحمن کی نیب پیشی، 10ہزار رضاکارساتھ جائیں گے

آصف محمود  ہفتہ 26 ستمبر 2020
صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب ،پیش ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیاجائیگا
 فوٹو: فائل

صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب ،پیش ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیاجائیگا فوٹو: فائل

 لاہور /  پشاور: سربراہ جمعیت علماء اسلام(ف) فضل الرحمن کی نیب پیشی کے موقع پر 10ہزار رضاکارساتھ جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمن کی نیب پیشی کے حوالے سے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن نے پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس 30ستمبر کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں غورکیا جائیگا کہ فضل الرحمٰان نے پیش ہوناہے یا نہیں۔

دریں اثناء مفتی محمود مرکز میں صوبائی سالاراعلیٰ مولانا عزیز احمد اشرفی کی زیر صدارت سالاروں کے اجلاس میں نیب پیشی کے موقع پر 10ہزار باوردی رضاکاروں کے نیب آفس جانے کا فیصلہ کیاگیا جس کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں۔ اس حوالے سے صوبائی جماعت انصارالاسلام کو جو بھی تیار رہنے کی ہدایات دیگی۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز سکھر سے اسلام آباد واپسی کے دوران لاہور میں مختصرقیام کیا اور جے یوآئی ف کے کارکن قاری مشتاق کی وفات پران کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔