- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
مہنگائی کا طوفان؛ چینی، پیاز اور دال سمیت 22 اشیائے صرف کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ کا رجحان بدستور جاری ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی 0.32 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 8.86 فیصد ہوگئی ہے اور پچھلے ایک ہفتے کے دوران ملک میں ٹماٹر، پیاز، چینی ،آٹے اور چاول سمیت روزمرہ استعمال کی 22 اشیا مہنگی ہوگئی ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور 8 مصنوعات سستی ہوئی ہیں جبکہ 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں برقراررہی ہیں۔ گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.32 فیصد اضافہ ہوا اور مہنگائی کی شرح 8.86 فیصد رہی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ساڑھے 8 روپے اضافے سے ٹماٹر کی قیمت 100 روپے سے تجاوز کرگئی۔ پیاز 5 روپے مہنگی ہو کر 55 روپے فی کلو پرپہنچ گئی۔ جبکہ چینی بھی ڈیڑھ روپے فی کلو مہنگی ہوئی ہے اور قیمت 96 روپے سے بڑھ گئی ہے، اسی طرح صابن، دال مسور، انڈے اور گُڑ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
دوسری جانب گھی، دال ماش، دال چنا، دال مونگ، آلو، لہسن، کیلے، چاول اور آٹے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے اسی طرح مرغی 9 روپے کی کمی کے ساتھ 154 جبکہ 11.67 کلوگرام والا ایل پی جی سیلنڈر بھی 9 روپے سستا ہو کر 1260 پر آگیا ہے پٹرول، ڈیزل اورسرخ مرچ سمیت 21 اشیاء کی قیمتیں برقرار رہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔