ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کورونا وائرس کا شکار

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 ستمبر 2020
آپ کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگوں ہوں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ۔ فوٹو : فائل

آپ کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگوں ہوں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، سلیم  مانڈوی والا نے جسم میں درد اور بخار کے بعد کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی سے ٹیلی پر رابطہ کیا اور کہا کہ آپ کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگوں ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔