ایک ہفتے کے دوران ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کو تنزلی کا سامنا

بزنس رپورٹر  ہفتہ 26 ستمبر 2020
اوپن مارکیٹ میں یورو کرنسی 3 روپے، انٹر بینک میں برطانوی پاؤنڈ 3.55 روپے اور اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 3.50 پیسے گھٹ گیا (فوٹو : فائل)

اوپن مارکیٹ میں یورو کرنسی 3 روپے، انٹر بینک میں برطانوی پاؤنڈ 3.55 روپے اور اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 3.50 پیسے گھٹ گیا (فوٹو : فائل)

 کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے ڈالر یورو اور پاؤنڈ کو تنزلی کا سامنا رہا، گزشتہ دوماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 805 ملین ڈالر سرپلس ہونے اور ترسیلات زر میں اضافے سے روپے پر دباؤ محدودرہا۔

درآمدات میں کمی کی وجہ سے بھی زرمبادلہ کی طلب محدود رہی حالانکہ ہفتے وار کاروبار کے دوران بیرونی ادائیگیوں کے باعث ڈالر کی قدر 166 روپے سے تجاوز کرگئی تھی لیکن رسد برقرار رہنے سے ڈالر کی قدر میں دوبارہ تنزلی ہوئی۔

گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4 پیسے گھٹ کر 165 روپے 79 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 166.20 روپے پر مستحکم رہی۔ انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر مجموعی طور پر 3 روپے 41 پیسے گھٹ کر 193 روپے 22 پیسے پر آگئی۔

اوپن مارکیٹ میں یورو کرنسی کی قدر 3 روپے کی کمی سے 194 روپے ہوگئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 3.55 روپے گھٹ کر 211.69 روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر 3.50 پیسے گھٹ کر 213 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔