بیکری مالک کی ساتھیوں کے ساتھ مل کرحافظ قرآن ملازم سے زیادتی

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 27 ستمبر 2020
بیکری کے مالک نے رات بیکری میں رہنے کا کہا اور چائے میں نشہ آور چیز ملا دی، متاثرہ نوجوان ۔ فوٹو: فائل

بیکری کے مالک نے رات بیکری میں رہنے کا کہا اور چائے میں نشہ آور چیز ملا دی، متاثرہ نوجوان ۔ فوٹو: فائل

ڈگری: بیکری پر کام کرنے والے 18سالہ حافظ قرآن عمران کلوئی سے بیکری کے مالک اقبال نے ساتھیوں کی مدد سے مبینہ بدفعلی کی ہے۔ 

ڈگری میں بیکری پر کام کرنے والے غریب ملازم 18سالہ حافظ قرآن عمران کلوئی ولد خان محمد کلوئی سے بیکری کے مالک اقبال نے ساتھیوں کی مدد سے مبینہ بدفعلی کی۔ متاثرہ نوجوان ورثا کے ساتھ ڈگری تھانے پہنچ گیا، پولیس کی جانب سے میڈیکل لیٹر جاری کردیا گیا۔

متاثرہ نوجوان کے مطابق بیکری کے مالک نے رات بیکری میں رہنے کا کہا اور چائے میں نشہ آور چیز ملا دی۔ اقبال نے اپنے ساتھیوں اکبر، ساجد اور مصالو کے ساتھ مل کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ آخری اطلاعات آنے تک مقدمہ داخل نہیں کیا گیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔