کراچی میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنیوالے شخص کو مکینوں نے پکڑلیا

اسٹاف رپورٹر  اتوار 27 ستمبر 2020
ضلع کورنگی کے علاقے میں 9 سالہ بچی کے شور شرابے پر علاقہ مکینوں جمع ہوگئے اور انھوں ںے ولید احمد نامی شخص کو پکڑلیا۔ فوٹو: فائل

ضلع کورنگی کے علاقے میں 9 سالہ بچی کے شور شرابے پر علاقہ مکینوں جمع ہوگئے اور انھوں ںے ولید احمد نامی شخص کو پکڑلیا۔ فوٹو: فائل

کورنگی میں بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنیوالے شخص کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ہیڈ محرر تھانہ کورنگی نے بتایا کہ کورنگی کے علاقے میں 9 سالہ بچی کے شور شرابے پر علاقہ مکینوں جمع ہوگئے اور انھوں ںے ولید احمد نامی شخص کو پکڑلیا۔

مکینوں کا کہنا تھا کہ ملزم ولید اسی علاقے کی رہائشی بچیسے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا جس پر بچی نے شور مچایا تو اسے لوگوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کی اطلاع پر پولیس نے مبینہ ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا جس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔