راولپنڈی میں لیڈی پولیو ورکر پر نازیبا جملے کسنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 27 ستمبر 2020
لیڈی پولیو ورکر کی درخواست پر ملزم عبدالرحمان پر مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس۔ فوٹو:فائل

لیڈی پولیو ورکر کی درخواست پر ملزم عبدالرحمان پر مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس۔ فوٹو:فائل

 راولپنڈی: ویسٹریج پولیس نے لیڈی پولیو ورکر پر نازیبا جملے کسنے اور نازیبا حرکتیں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی کے علاقے ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرکے لیڈیز پولیو ورکرز کے سامنے نازیبا حرکتیں کرنے اور نازیبا جملے کسنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم عبدالرحمن کی نشاندہی لیڈی ہیلتھ وکر نے کی اور خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔