نوازشریف کے اداروں کیخلاف مؤقف کی تائید نہیں کروں گا، معطل ایم پی اے (ن) لیگ

ویب ڈیسک  اتوار 27 ستمبر 2020
نوازشریف سے کہوں گا جذبات میں آکر قومی اداروں کو نشانہ نہ بنائیں، معطل ایم پی اے۔ فوٹو:فائل

نوازشریف سے کہوں گا جذبات میں آکر قومی اداروں کو نشانہ نہ بنائیں، معطل ایم پی اے۔ فوٹو:فائل

لاہور: نون لیگ کے معطل ایم پی اے جلیل شرق پوری نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف نوازشریف کے مؤقف کی تائید نہیں کروں گا۔

گزشتہ روز نون لیگ سے معطل کئے جانے والے پنجاب اسمبلی کے رکن جلیل شرق پوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہم جھوٹ سے اجتناب کرتے ہیں، قائد سے ایسی کمزور بات نہیں ہونی چاہیے تھی ان کی بات سے دل دکھا، اداروں کے خلاف نوازشریف کے موقف کی تائید نہیں کروں گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  جلیل شرقپوری کی پارٹی رکنیت معطل

جلیل شرقپوری نے کہا کہ شہبازشریف کا کسی بھی ادارے کے خلاف بات کرنے کا رجحان نہیں، اے پی سی میں نواز شریف کی فوج مخالف تقریر قومی مفاد کےخلاف ہے، انہوں نے جذبات میں آکر ایسی باتیں کیں، ان سے کہوں گا جذبات میں آکر قومی اداروں کو نشانہ نہ بنائیں، ان جیسی شخصیت سے ایسی بات نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد نواز شریف کی اے پی سی میں کی گئی تقریر پر تنقید کرنے کی پاداش میں رکن صوبائی اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔