فیصل واڈا کا طلال چوہدری کے لیے طنزیہ گانے کے ساتھ صحت یابی کا پیغام

ویب ڈیسک  اتوار 27 ستمبر 2020
فیصل واڈا نے اپنی ٹوئٹ میں طلال چوہدری کی جلد صحت یابی کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا فوٹوفائل

فیصل واڈا نے اپنی ٹوئٹ میں طلال چوہدری کی جلد صحت یابی کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا فوٹوفائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری کے لیے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے۔

دو روز قبل مبینہ طور پر خاتون رکن اسمبلی کے بھائیوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بننے والے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اس وقت  زخمی حالت میں ایک نجی اسپتال میں موجود ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا نے طلال چوہدری کے لیے جلد صحت یابی اور نیک تمناؤں کے ساتھ ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں ایک شخص کافی بری حالت میں گانا گاتا ہوا نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ طلال چوہدری نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کا تعلق خاتون رکن اسمبلی سے نہیں ہے میں اس کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کروں گا لہذا میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے موقف کا انتظار کرے۔

یہ بھی پڑھیں: طلال چوہدری کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم

دوسری جانب مسلم لیگ(ن) نے طلال چوہدری کے ساتھ ہوئی مارپیٹ کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی ہے جو  تین روز میں اس پورے واقعے کی جانچ پڑتال کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔