کینیڈا میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 27 ستمبر 2020
طیارے میں 48 سالہ خاتون اور 59 سالہ شخص سوار تھے، فوٹو : فائل

طیارے میں 48 سالہ خاتون اور 59 سالہ شخص سوار تھے، فوٹو : فائل

اوٹاوا: کینیڈا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اور طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کر دیا، ملبے سے دو افراد کی جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 48 سالہ خاتون اور 59 سالہ شخص شامل ہیں، لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دونوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ تاحال طیارے حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، فیڈرل ایوی ایشن نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔