- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
پاکستان کے محمد راشد نے بھارت کو شکست دیکر اخروٹ توڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
کراچی: گنیز ورلڈ ریکارڈ نے سر سے اخروٹ توڑنے کے مقابلے میں بھارت کے نوین کمار کوشکست دینے والے پاکستان کے محمد راشد کا ریکارڈ سازمقابلہ اپلوڈ کر دیا۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے اٹلی کے مشہور ٹی وی شو لا نوتی دای ریکارڈ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کھلاڑی محمد راشد نے بھارتی کھلاڑی کے 239 کے مقابلے میں سر سے 254 اخروٹ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس تاریخ ساز مقابلے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور محض ایک گھنٹے میں ویڈیو کو 4 لاکھ افراد نے دیکھا اور محمد راشد کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے کھلاڑی محمد راشد اب تک 60 ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں جبکہ ان کی اکیڈمی کے ریکارڈز کی تعداد 75 ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سپوت محمد راشد نے قبل ازیں 180 اخروٹ توڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، تاہم نوین کمار نے217 اخروٹ توڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا تھا لیکن اب محمد راشد نے ایک مرتبہ پھر نیا ریکارڈ قائم کرکے اپنا کھویا ہواعالمی اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔