- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
کراچی والوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا بدلے میں بےروزگاری اور لوڈ شیڈنگ ملی، سراج الحق
کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ گزشتہ انتخابات میں کراچی والوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور پی ٹی آئی نے لوگوں کو بےروز گاری، بجلی، گیس اور پانی کی بندش دی۔
”حقوق کراچی مارچ“ سے خطاب کے دوران سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے،جب کراچی پریشان ہوتا ہے تو پورا ملک پریشان ہوتا ہے،کراچی میں ملک کے ہر حصے اور ہر زبان بولنے والے لوگ رہتے ہیں، کراچی کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے اور اس کی تباہی پورے ملک کی تباہی ہے،ایوب خان سے لے کر آج تک کسی حکومت نے کراچی کو اس کا حق نہیں دیا،صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت نے بھی ہمیشہ کراچی کے لوگوں کا استحصال کیا ہے، موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت بھی کراچی کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ موجودہ وفاقی حکومت کے 780دن ان کی ناکامیوں کی داستان ہے، معیشت تباہ اور عوام بدحال ہیں، ریاست مدینہ کے دعویدار حکومت بچے، بچیوں اور خواتین سے عصمت دری کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کرسکی، عوام کو آٹا 60روپے فی کلو مل رہا ہے، دال، چاول اور چینی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے، چینی 105 روپے میں فروخت ہورہی ہے، دوائیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، بچے اور بچیاں زیادتی کا شکار ہوئی ہیں اور مجرم کیفر کردار تک نہیں پہنچ سکے، حکومت نئے پاکستان کی تعمیر کے لیے پرانی مشینری لائی ہے اور ان سب نے مل کر جو حشر کردیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ کراچی میں مردم شماری پر اعتراضات ہیں لیکن وفاقی حکومت نے ابھی تک اعلان کے باوجود مردم شماری کو درست کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ گزشتہ انتخابات میں کراچی والوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور پی ٹی آئی نے لوگوں کو بےروزگاری، بجلی، گیس اور پانی کی بندش دی۔ جماعت اسلامی کراچی کے ساتھ ہے اور 14اکتوبر کو ملک بھر میں یوم حقوق کراچی منارہے ہیں،کراچی کے عوام کے لیے ملک بھرمیں اظہار یکجہتی کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں کرپشن بڑھ رہی ہے پہلے لوگ ناجائز کاموں کے لیے رشوت دیتے تھے اب جائز کاموں کے لیے بھی دینا پڑتی ہے،وزیر اعظم یو ٹرن لینے کے حامی ہیں ہم کہتے ہیں کہ وہ رائٹ ٹرن لے لیں اور عوام پر رحم کریں، حکومت کی کشمیر پالیسی ناکام ہوگئی ہے اور کشمیریوں کو اس حکومت نے بھی مایوس کیا ہے، حکومت کی معاشی پالیسی انڈے، مرغیوں سے شروع ہوئی تھی،اب کہتے ہیں کہ بھنگ پیدا کر کے معیشت بہتر کریں گے۔ ایسے لوگ حکومت کیسے چلاسکتے ہیں اور عوام کے مسائل کیسے حل کرسکتے ہیں؟کراچی کو بااختیار شہری حکومت دی جائے،مردم شماری درست کی جائے،عوام کو بجلی،پانی سمیت جو بے شمار مسائل درپیش ہیں ان سے نجات دلائی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔