- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
اسمارٹ فون کے لیے کم خرچ اور طاقتور ترین خردبین
ہانک کانگ: ایک چھوٹٰی سی جدید کٹ کے ذریعے آپ اپنے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کو ایک طاقتور خردبین کے ڈسپلے میں تبدیل کرسکتے ہیں۔
ڈایپل نامی خردبین کو تعلیم، طب اور دیگر صنعتوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ پانی میں تیرتے جاندار اور خون کے خلیات بھی ظاہرکرسکتی ہے۔ یہاں تک کہ آپ کسی بھی شے کو 1000 گنا تک بڑھا کر اس کی بلند معیاری ویڈیو بھی بناسکتے ہیں۔
انتہائی کم خرچ خردبین نہایت بہتر انداز میں مختلف اشیا کو بڑا کرکے دکھاتی ہے۔ تاہم ذیادہ وضاحت سے دیکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کے ساتھ مزید لینس خریدے جائیں جو ڈائپل کے ساتھ دستیاب ہیں۔ ڈائپل کی مضبوطی کا اندازہ کیجئے کہ اگر اسے تیسری منزل سے گرایا جائے تب بھی یہ ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہتا ہے اور اس کے باقاعدہ ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس حیرت انگیز ایجاد کی پیٹنٹ (حقِ ملکیت) کی درخواست دی جاچکی ہے۔
یہی کمپنی اس سے قبل خردبینی کِٹ بلپس بھی بناچکی ہے اور اب مزید نئی تبدیلیوں کے ساتھ خردبینی کٹ تیارکی گئی ہے لیکن اس میں مسلسل محنت کے تین برس صرف ہوئے ہیں۔ ڈائپل سسٹم اتنا چھوٹا ہے کہ اسے آپ جیب میں رکھ کر کہیں بھی لے جاسکتے ہیں۔ ڈائپل خردبین کی لمبائی 17 سینٹی میٹر، چوڑائی 10 سینٹٰی میٹر اور موٹائی چار سینٹٰی میٹر ہے۔
اس کی صلاحیت کا اندازہ یوں لگائیے کہ یہ خلیے کی اندر کی تفصیلات بتاسکتا ہے اور بیکٹیریا کو بھی واضح کرتا ہے۔ جبکہ خون کے خلیات جیسے انتہائی باریک نمونوں کو بھی دکھاتا ہے۔
اس سے آبجیکٹوو لینس مائیکرواسکوپی کے علاوہ مائعات میں ڈوبے جاندار کو دیکھنے کا کام بھی کیا جاسکتا ہے جسے ایمرژن مایکرواسکوپی کہا جاتا ہے۔ جیسے جیسے ڈائپل کمپنی مزید لینس بنائے گی اسے آپ فوری طور پر اپ ڈیٹ بھی کرسکیں گے۔
ڈائپل خردبین اسمارٹ فون کو ایک نئی دنیا دکھانے کے قابل بناتی ہے لیکن ساتھ ہی اس کا فوکل پوائنٹ اتنا بہتر ہے کہ یہ ہر طرح سے منظر کو فوکس کرتی ہے اور کوئی شے دھندلی نہیں پڑتی۔ ڈائپل کی قیمت صرف 39 ڈالر رکھی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔