14.5 کلو گرام ہیروئن سعودی عرب بھیجنے کی کوشش ناکام

اسٹاف رپورٹر  اتوار 27 ستمبر 2020
پارسل پشین بلوچستان سے سعودی عرب کے لیے بک کروایا گیا تھا، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی (فوٹو : فائل)

پارسل پشین بلوچستان سے سعودی عرب کے لیے بک کروایا گیا تھا، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی (فوٹو : فائل)

 کراچی: اے این ایف نے 14 کلو گرام آئس (ہیروئن) پارسل کی شکل میں سعودی عرب بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔

اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) نے پارسل کے ذریعے آئس (ہیروئن) بیرون ملک بجھوانے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق شہر کی نجی کوریئر کمپنی پر خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور ایک مشکوک پارسل کی جانچ پڑتال کے دوران اس کے اندر مہارت سے چھپائی گئی ساڑھے 14 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق پارسل پشین بلوچستان سے سعودی عرب کے لیے بک کروایا گیا تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔