افغان امن معاہدہ؛ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ اسلام آباد پہنچ گئے

ویب ڈیسک  پير 28 ستمبر 2020
صدر مملکت، وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ اور اعلی سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے (فوٹو : فائل/اے پی)

صدر مملکت، وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ اور اعلی سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے (فوٹو : فائل/اے پی)

 اسلام آباد: افغانستان کی قومی مفاہمت کی اعلی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گئے، وہ صدر مملکت، وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ اور دیگر اعلی سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ کے ساتھ افغانستان کی قومی مفاہمت کی اعلی کونسل کے ممتاز ممبران پر مشتمل ایک اعلی سطح وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔ یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔

ڈاکٹر عبداللہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں ایک پروگرام میں کلیدی اسپیکر کے طور پر خطاب اور میڈیا کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ کے دورے سے افغان امن عمل اور پاک افغانستان دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی، دونوں ممالک کی مشترکہ تاریخ، مذہبی اور ثقافتی اقدار اور روایات کی جڑیں بہت ہی گہری ہیں، پاکستان افغان عوام کی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔