کراچی میں کچرا کنڈی سے انسانی کھوپڑیاں اور ہڈیاں برآمد

اسٹاف رپورٹر  اتوار 27 ستمبر 2020
انسانی کھوپڑیوں اور ہڈیوں کی کیمیکل ایگزامن کے بعد ہی اصل صورتحال معلوم ہوسکے گی، پولیس . فوٹو : فائل

انسانی کھوپڑیوں اور ہڈیوں کی کیمیکل ایگزامن کے بعد ہی اصل صورتحال معلوم ہوسکے گی، پولیس . فوٹو : فائل

 کراچی: ڈیفنس میں کچرا کنڈی سے 3 انسانی کھوپڑیاں اور چند ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں جوکہ کئی برس پرانی معلوم ہوتی ہیں۔

ڈیفنس فیز ون میں گزشتہ روز کچرا کنڈی سے انسانی کھوپڑیاں اور ہڈیاں ملیں جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر ان ہڈیوں اور کھوپڑیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔

ڈیفنس پولیس کے مطابق 3 انسانی کھوپڑیوں میں سے ایک چھوٹی جب کہ 2 بڑی ہیں اور کچھ ہڈیاں ہیں جن کی کیمیکل ایگزامن کے بعد ہی اصل صورتحال معلوم ہوسکے گی جب کہ ڈی این اے بھی کرایا جائے گا تاکہ معلوم ہوسکے کہ یہ کھوپڑیاں کس کی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔