- تخریب کاری کے خدشے پر ملیر جیل میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- ناسا کا کیپ اسٹون سیٹلائٹ سے رابطہ بحال
- برطانیہ اور امریکا نے چین کو 'خطرناک' قرار دے دیا
- پی ٹی آئی نے شکست دیکھ کر سینٹ ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا، شرجیل انعام میمن
- کراچی میں رات کے وقت مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش
- بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمراں جماعت میں کوئی مسلمان وزیر شامل نہیں
- سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، سپاہی شہید
- پنجاب کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے 5 امیدوار کامیاب
- بشری بی بی کی مبینہ آڈیو کی فرانزک ہونی چاہیے، فواد چوہدری
- خیبر پختونخوا حکومت کا فروغِ تعلیم کیلئے طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
- اسلام آباد میں مسلح افراد تین ساتھیوں کو تھانے سے چھڑا کر لے گئے
- بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 39 افراد جاں بحق، اموات میں اضافے کا خدشہ
- قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکا پہنچ گئی
- عمران ریاض کے خلاف درج مقدمے میں ایف آئی اے کی تمام دفعات غیر قانونی قرار
- دریائے جہلم میں ایک ہی خاندان کے تین بچے ڈوب گئے
- حلیم عادل شیخ کی گرفتاری غیر قانونی قرار، فوری رہائی کا حکم
- قومی اقتصادی کونسل نے حیدر آباد تا سکھر موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دیدی
- پی ٹی آئی کارکن کی معمولی تلخ کلامی پر جدید ہتھیار سے فائرنگ، شہری زخمی
- حکومت کا پاکستان کی 75ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان
- عالمی برادری ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے، امیرِ طالبان
آج کا دن کیسا رہے گا

جانیے اپنےاحوال ستاروں کی چال سے
حمل:
21مارچ تا21اپریل
جو حضرات کاروبار کرتے ہیں زیادہ فائدے کی توقع نہ رکھیں البتہ مشترکہ بزنس قدرے فائدے کا باعث بن سکتا ہے جائیداد وغیرہ کے الجھے مسائل بہتر صورت اختیار کر سکتے ہیں۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
کاروبار وسعت تو اختیار کرے گا مگر بچت ہرگز نہ ہو سکے گی، سیاسی و سماجی کارکن کے لئے آج کا دن بہت اہم ہے اہم فیصلے کرنے کے لئے آج کا دن آپ کا بھرپور ساتھ دے سکتا ہے۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
شریک حیات سے وابستہ توقعات پوری تو ہو گی بشرطیکہ آپ بھی ہر معاملے میں ان سے تعاون کرتے رہیں، چند دیرینہ الجھنوں سے نجات مل سکے گی۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
محبت کے معاملات آپ کو راس نہ آ سکیں گے راستے کی دیواروں کی فکر نہ کریں بلکہ آج آپ وہی کریں جس کا پروگرام کئی عرصے سے آپ نے بنا رکھا ہے۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
نئی سکیموں کو عملی شکل نہ دیں نزدیکی سفر کے دوران کوئی اہم مقصد پورا ہو سکتا ہے محبوب سے وابستہ کوئی توقع تو پوری ہو سکتی ہے البتہ اس سلسلے میں جلد بازی کا مظاہرہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
خود کو قابو میں رکھنے کی کوشش کیجئے خاص طور پر جنس مخالف سے بچنے کی کوشش کیجئے، دماغ پر مسلط شدہ غبار ہلکا ہو سکتا ہے، کوئی تعمیراتی منصوبہ عملی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
آپ ہر سکیم کو بآسانی عملی شکل دے کر بہت کچھ حاصل کر سکیں گے، یوں سمجھ لیجئے کہ جس قدر پریشانیاں آپ پر مسلط ہوں گی اس سے کئی گنا خوشیاں اور کامیابیاں حاصل ہو سکتی ہیں۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
آپ کے پرسکون آشیانے میں چند چنگاریاں مخالفت کی آگ بڑھکا رہی ہیں کوئی پرانا مخالف نئی چالوں سے لیس ہو کر آپ کے مقابلے پر آ سکتا ہے۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
آپ کی سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ آپ خود کو سب سے زیادہ عقلمند سمجھ کر ہر معاملے کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کاش اگر آپ ایسا نہ کریں تو زندگی بڑی خوشگوار بسر ہو سکتی ہے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
مایوسی کے خود ساختہ خول سے باہر آ کر دیکھئے ایک نئی دنیا آپ کی منتظر ہے، محبت بھرے پھولوں کے ساتھ ساتھ چند کانٹوں کے ساتھ بھی آپ کا دامن الجھ سکتا ہے۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
آپ نے اپنی موجودہ پوزیشن کا غلط اندازہ لگایا ہے جلد بازی نہ کیجئے ورنہ نقصان آپ ہی کا ہو سکتا ہے، بعض الجھے ہوئے امور بزرگان روحانی کی مدد سے حل ہو سکتے ہیں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
ذہنی کیفیت عجیب و غریب رہے گی کسی سے الجھنے کی غلطی نہ کریں،کسی دوست کو دی ہوئی رقم اچانک واپس مل سکتی ہے، محبت کے معاملات قدرے درستگی اختیار کر سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔