نیا ڈومیسٹک نظام پاکستان کرکٹ میں بڑی تبدیلی لے کر آئے گا، ندیم خان

اسپورٹس رپورٹر  پير 28 ستمبر 2020
نظام کو چلنےکے لیے وقت دیا جائے، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ اینڈ ہائی پرفارمنس سینٹر۔ فوٹو : فائل

نظام کو چلنےکے لیے وقت دیا جائے، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ اینڈ ہائی پرفارمنس سینٹر۔ فوٹو : فائل

 کراچی: پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ اینڈ ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ نیا ڈومیسٹک نظام پاکستان کرکٹ میں بڑی تبدیلی لے کر آئے گا تاہم نظام کو چلنے کے لیے وقت دیا جائے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ اینڈ ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ نیا ڈومیسٹک نظام پاکستان کرکٹ میں بڑی تبدیلی لے کر آئے گا، نظام کو چلنے کے لیے وقت دیا جائے اور کرکٹرز کو بھرپور اعتماد  دیا جائے گا جب کہ صوبائی اور ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز کا سیٹ جلد سامنے آجائے گا، کلبز رجسٹریشن کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جب کہ انڈر19 ٹرائلز میں بعض کھلاڑی زیادتی کا شکار ہوگئے۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ اینڈ ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا تھا کہ حسن علی ٹیسٹ کرکٹر ہونے کے باعث اے کیٹیگری میں شامل کیے گئے، عمران خان سینئر کو پاکستان ٹیم میں ہونے کے باوجود سینٹرل کانٹریکٹ نہیں مل سکا جب کہ فواد عالم کو ٹاپ پرفارمر میں نہ شامل ہونے کے باوجود ٹیسٹ اسکواڈ میں ہونے کی وجہ سے کانٹریکٹ ملا۔

ندیم خان نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ شروع کرنے جا رہا ہے، قومی سطح پر بہترین کھلاڑیوں کو سامنے لانا چاہتے ہیں، ڈومیسٹک کنٹریکٹ مطلوبہ شرائط پوری کرنے والے کھلاڑیوں کو دیے گئے ہیں جب کہ کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔