- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
نیا ڈومیسٹک نظام پاکستان کرکٹ میں بڑی تبدیلی لے کر آئے گا، ندیم خان
کراچی: پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ اینڈ ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ نیا ڈومیسٹک نظام پاکستان کرکٹ میں بڑی تبدیلی لے کر آئے گا تاہم نظام کو چلنے کے لیے وقت دیا جائے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ اینڈ ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ نیا ڈومیسٹک نظام پاکستان کرکٹ میں بڑی تبدیلی لے کر آئے گا، نظام کو چلنے کے لیے وقت دیا جائے اور کرکٹرز کو بھرپور اعتماد دیا جائے گا جب کہ صوبائی اور ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز کا سیٹ جلد سامنے آجائے گا، کلبز رجسٹریشن کا آغاز کرنے جا رہے ہیں جب کہ انڈر19 ٹرائلز میں بعض کھلاڑی زیادتی کا شکار ہوگئے۔
ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ اینڈ ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا تھا کہ حسن علی ٹیسٹ کرکٹر ہونے کے باعث اے کیٹیگری میں شامل کیے گئے، عمران خان سینئر کو پاکستان ٹیم میں ہونے کے باوجود سینٹرل کانٹریکٹ نہیں مل سکا جب کہ فواد عالم کو ٹاپ پرفارمر میں نہ شامل ہونے کے باوجود ٹیسٹ اسکواڈ میں ہونے کی وجہ سے کانٹریکٹ ملا۔
ندیم خان نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ شروع کرنے جا رہا ہے، قومی سطح پر بہترین کھلاڑیوں کو سامنے لانا چاہتے ہیں، ڈومیسٹک کنٹریکٹ مطلوبہ شرائط پوری کرنے والے کھلاڑیوں کو دیے گئے ہیں جب کہ کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔