آسٹریلیا میں ڈریم ورلڈ پارک کو جھولا گرنے سے 4 ہلاکتوں پر 30 لاکھ ڈالر جرمانہ

ویب ڈیسک  پير 28 ستمبر 2020
واقعے میں دو بچے معجزانہ طور پر بچ گئے تھے، فوٹو : فائل

واقعے میں دو بچے معجزانہ طور پر بچ گئے تھے، فوٹو : فائل

آسٹریلیا کے معروف تھیم پارک ڈریم ورلڈ پر جھولا گرنے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی ہلاکت پر 30 لاکھ 60 ہزار آسٹریلوی ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اکتوبر 2016 کو ڈریم ورلڈ میں the Thunder River Rapids Ride کی زنجیر ٹوٹ جانے کی وجہ سے اس میں بیٹھے 6 افراد تیز رفتاری سے نیچے گر گئے تھے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

پارک آپریٹر نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسی برس جولائی میں حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا تھا بعد ازاں 2018 میں ہونے والی سماعت میں پارک انتظامیہ نے اعتراف کیا کہ سواری کے آخری والے پمپ کی خرانی کی وجہ سے واقعہ پیش آیا تھا۔

اس واقعے کے بعد پارک 6 ہفتوں تک بند رہا تھا جب کہ کمپنی کو اس کے بعد ہر سال خسارے کا سامنے کا تھا جس کی وجہ سے شیئر ہولڈرز نے بھی کمپنی کیخلاف مقدمات دائر کردیئے تھے جو اس مقدمے میں تاخیر کا باعث بنے۔

آج ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے 30 لاکھ 60 ہزار آسٹریلوی ڈالر جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی سیفٹی رولز کی پاسداری میں ناکام رہی ہے، پارک میں حفاظتی اقدامات کا فقدان تھا اور یہ ایسے اقدامات تھے جو بہت مہنگے یا بھاری نہیں تھے لیکن پھر بھی کوتاہی برتی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔