ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے 30 کروڑ ڈالرز قرضے کی منظوری دے دی

ارشاد انصاری  پير 28 ستمبر 2020
 قرض پروگرام سے کیپیٹل مارکیٹ کی استعدادکار میں  اضافہ ہوگا،  ایشیائی ترقیاتی بینک فوٹو: فائل

 قرض پروگرام سے کیپیٹل مارکیٹ کی استعدادکار میں  اضافہ ہوگا،  ایشیائی ترقیاتی بینک فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالرز قرضے کی منظوری دے دی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیہ میں  مزید بتایا گیا ہے کہ منظور کی گئی رقم کیپٹل مارکیٹ میں اصلاحات کے لیے دی گئی ہے اور یہ منصوبہ نجی سرمایہ کاری کوفروغ دے گا، اس کے علاوہ قرض پروگرام سے کیپیٹل مارکیٹ کی استعدادکار میں بھی اضافہ ہوسکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔