پی ایس ایل میچ فکسنگ میں ملوث 3 بکیوں کی ضمانت منظور

کورٹ رپورٹر  منگل 29 ستمبر 2020
 مریندر کمار، نریش کمار، محمد فیصل، احمد الرمغان، حنیف شیخ ودیگر گرفتار ہیں
(فوٹو: فائل)

 مریندر کمار، نریش کمار، محمد فیصل، احمد الرمغان، حنیف شیخ ودیگر گرفتار ہیں (فوٹو: فائل)

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان سپر لیگ 2020 میں میچ فکسنگ اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ میں بین الاقوامی گروہ سے تعلق رکھنے والے بکیوں میں شامل 3 ملزمان ملزم فیصل، ساجد اور احمد کی ضمانت منظور کرلی۔

سندھ ہائی کورٹ میں دو رکنی بینچ کے روبرو پاکستان سپر لیگ 2020 میں میچ فکسنگ اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ میں بین الاقوامی گروہ سے تعلق رکھنے والے بکیوں میں شامل 3 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، وکلا طرفین کی جانب سے دلائل مکمل کیے گئے، عدالت نے ملزم فیصل، ساجد اور احمد کو جیل سے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تینوں ملزمان کو 5،5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا ہے، استغاثہ کے مطابق فیصل عرف چٹا سمیت 13 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے، مقدمہ میں مریندر کمار، نریش کمار، محمد فیصل عرف بوفیلا، احمد الرمغان، حنیف شیخ ، محمد گرفتار ہیں۔

پی ایس ایل 2020 میں بکیوں نے ایک کرکٹر سے بھی رابطہ کیا تھا،دبئی اور بین الاقوامی بکیوں کے گروہ نے پاکستان کی بدنامی کا پلان بنایا تھا، ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور اہم شواہد حاصل کیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔