نکولس پوران نے عمدہ فیلڈنگ سے سابق اسٹارز کو بھی حیران کردیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 29 ستمبر 2020
میں نے اپنی زندگی میں کسی کو اس انداز میں باؤنڈری روکتے ہوئے نہیں دیکھا، سچن ٹنڈولکر ۔ فوٹو: اسکرین گریب

میں نے اپنی زندگی میں کسی کو اس انداز میں باؤنڈری روکتے ہوئے نہیں دیکھا، سچن ٹنڈولکر ۔ فوٹو: اسکرین گریب

شارجہ: آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کیخلاف میچ میں نکولس پوران نے عمدہ فیلڈنگ سے سابق اسٹارز کو بھی حیران کردیا۔

نکولس پوران نے آٹھویں اوور میں باؤنڈری کے اوپر سے فل لینتھ ڈائیو لگاتے ہوئے سنجو سیمسن کا یقینی چھکا روکا، فیلڈنگ کوچ جونٹی رہوڈز نے نشست سے اٹھ کر ویسٹ انڈین کرکٹر کو داد دی۔

سچن ٹنڈولکر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کسی کو اس انداز میں باؤنڈری روکتے ہوئے نہیں دیکھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔