اوپنراحمد شہزاد نے جم ورک اوررننگ کے بعد اب بیٹنگ ٹریننگ کا بھی آغازکردیا

محمد یوسف انجم  منگل 29 ستمبر 2020
احمد شہزاد کے ساتھ اظہر علی بھی بیٹنگ کوچ کے تجربے اور مشوروں سے مستیفد ہورہے ہیں فوٹو: فائل

احمد شہزاد کے ساتھ اظہر علی بھی بیٹنگ کوچ کے تجربے اور مشوروں سے مستیفد ہورہے ہیں فوٹو: فائل

 لاہور: ہاتھ کی انجری کا شکارہونے والے اوپنراحمد شہزاد نے جم ورک اوررننگ کے بعد اب بیٹنگ ٹریننگ کا بھی آغازکردیا ہے۔

ہاتھ کی انجری کا شکارہونے والے اوپنراحمد شہزاد نے جم ورک اوررننگ کے بعد اب بیٹنگ ٹریننگ کا بھی آغازکردیا ہے۔ ہائی پرفارمنس سینٹرکے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی رہنمائی میں داِئیں ہاتھ  کے اسٹروکس پلیئر اپنی بیٹنگ کی خامیوں کو دور کرکے فارم حاصل کرنے میں سرگرداں ہیں۔ احمد شہزاد کے ساتھ اظہر علی بھی بیٹنگ کوچ کے تجربے اور مشوروں سے مستیفد ہورہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔