مولانا طاہر اشرفی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مذہبی ہم آہنگی مقرر

ویب ڈیسک  منگل 29 ستمبر 2020
مولانا طاہر محمود اشرفی پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین بھی ہیں

مولانا طاہر محمود اشرفی پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین بھی ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم نے مولانا طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مولانا طاہر اشرفی کو نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کردیا۔ مولانا طاہر اشرفی کی بطور وزیراعظم کا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے مولانا طاہر محمود اشرفی پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔