سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سیلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک  منگل 29 ستمبر 2020
محکمہ ٹرانسپورٹ کی تمام متعلقہ افسران کو حکمنامے پر فوری عمل درآمد کی ہدایت

محکمہ ٹرانسپورٹ کی تمام متعلقہ افسران کو حکمنامے پر فوری عمل درآمد کی ہدایت

کراچی: سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی، گیس سیلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی کے استعمال پر پابندی کا آئی جی پولیس، تمام کمشنرز، ٹریفک پولیس، ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے تمام متعلقہ افسران کو ایل پی جی سے متعلق حکمنامے پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ نوری آباد سانحے کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے احکامات جاری کیئے یاد رہے کہ متعددبار محکمہ ٹرانسپورٹ متعلقہ اداروں کو کارروائی کہ لیے خط بھی لکھ چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔