ڈولفن فورس اہلکار کے جرائم پیشہ عناصر سے تعلقات اورجرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک  منگل 29 ستمبر 2020
وردی کی آڑ میں کسی کو ایسے گھناؤنے جرائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سی پی او . فوٹو : فائل

وردی کی آڑ میں کسی کو ایسے گھناؤنے جرائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سی پی او . فوٹو : فائل

 راولپنڈی: ڈولفن فورس میں تعینات پولیس اہلکار کے جرائم پیشہ عناصر سے تعلقات اور جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی رانا مسعود نے جرائم پیشہ عناصر سے تعلقات و جرائم میں ملوث ہونے پر ڈولفن اہلکار عامر کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کردی۔

دوسری جانب سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا ہے کہ وردی کی آڑ میں کسی بھی اہلکار کو ایسے گھناؤنے جرائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔