3 بہنوں کو بھائی سمیت قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 30 ستمبر 2020
ملزم نے بھائی کی پسند کی دوسری شادی کے تنازع پر قتل کی سنگین واردات کی تھی ۔ فوٹو : فائل

ملزم نے بھائی کی پسند کی دوسری شادی کے تنازع پر قتل کی سنگین واردات کی تھی ۔ فوٹو : فائل

راولپنڈی پولیس نے 3 بہنوں کو بھائی سمیت قتل کرنے والے درندہ صفت ملزم غلام عباس کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم غلام عباس کے خلاف 4 افراد کو قتل کرنے کے 2 الگ الگ مقدمات درج کیے گئے تھے، قتل کی واردات میں ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی خرم شہزاد کی دوسری بیوی اریج کنول کو زخمی جب کہ دیگر 3 بہنوں فائزہ کرن، صباحت ارم اور حرا اور ان کے بھائی حیدر علی کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سی پی او احسن یونس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں جنہوں نے انتھک کوششوں کے بعد ملزم کو واردات کے 24 گھنٹے بعد گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو تھانہ ایئرپورٹ کی حوالات میں بند کیا گیا ہے، صبح عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔