ٹی ٹوئنٹی کپ: کمنٹری پینل میں وسیم اکرم، رمیز، اظہر علی و دیگر شامل

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 30 ستمبر 2020
انگریزی کے ساتھ قومی زبان اردو میں بھی کمنٹری ہوگی۔فوٹو : فائل

انگریزی کے ساتھ قومی زبان اردو میں بھی کمنٹری ہوگی۔فوٹو : فائل

 لاہور:  قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کیلیے کمنٹری پینل میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، اظہر علی، ثناء میر اور بازید خان شامل ہیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کیلیے کمنٹری پینل میں شامل وسیم اکرم، رمیز راجہ، اظہر علی، ثناء میر اور بازید خان ہیں 14 کیمروں کی مدد سے پی ٹی وی اسپورٹس پر نشر ہونے والے میچز پر رواں تبصرہ کریں گے، انگریزی کے ساتھ قومی زبان اردو میں بھی کمنٹری ہوگی۔

طارق سعید اور سکندر بخت کے ہمراہ سابق کرکٹر مرینہ اقبال اور موجودہ فرسٹ کلاس کھلاڑی شہزر محمد بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔ اس دوران پریزینٹرز زینب عباس اور سویرا پاشا پری اور پوسٹ میچ شوزکریں گی۔

رمیز راجہ ایونٹ کے ابتدائی 2 روز کمنٹری کرنے کے بعد سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے دوبارہ راولپنڈی آئیں گے، وسیم اکرم 9،10اور 11 اکتوبر کو راولپنڈی کے میچز میں کمنٹری کریں گے،بازید خان ملتان میں ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں موجود ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔